0
Sunday 9 Jun 2024 19:22

کراچی، ایرانی قونصلیٹ کے تحت برسی امام خمینیؒ پر کانفرنس، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی 35ویں برسی، ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ایرانی قونصل خانے کے زیر اہتمام حسینیہ ایرانیان کھارادر کراچی میں کانفرنس "فلسطین، امام خمینیؒ کی نظر میں‘‘ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سندھ کے وزیر اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، رکن سندھ سمبلی و سابق سینیٹر یوسف بلوچ، اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے رہنما مولانا عزیر ازھری، مرکزی علماء کونسل سندھ کے صدر مولانا آزاد جمیل، مفسر قرآن شیخ حسن صلاح الدین سمیت کراچی کی متعدد سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر جواد ہاشمی اور اردو مترجم کے فرائض خاور عباس نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں حضرت امام خمینیؒ سے متعلق تیار کردہ ڈاکیومینٹریز بھی چلائی گئیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1140459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش