Wednesday 1 May 2024 00:15
متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے مظلومین فلسطین اور کولمبیا یونیورسٹی سمیت دیگر امریکی یونیورسٹیز کے طلباء کے حق میں پوائنٹ ٹرمینل سے فارمیسی چوک تک یکجہتی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ میں طلباء اور اساتذہ سمیت جامعہ سے تعلق رکھنے والے نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین مارچ سے سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم اور صدر آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ مشرف حسین نے خصوصی خطاب کیا۔ مقررین نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں ہونے والے مظالم اور مظلوم فلسطینیوں کے سفاکانہ قتل کی پرزور مذمت کی۔ یکجہتی فلسطین مارچ کے دوران امریکی یونیورسٹیز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کئے جانے والے احتجاج میں طلباء کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی مذمت کی گئی۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہم جامعہ کراچی میں طلباء کے اس عظیم الشان یکجہتی فلسطین مارچ کے ذریعے مظلومین غزہ اور دنیا بھر کے طلباء کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی طلباء آپ کے ساتھ ہیں اور ان انسانیت دشمن قوتوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور مل کر یہ عزم کرتے ہیں کہ فلسطین کی آزادی تک اپنی اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ شرکاء احتجاج نے فلسطین کے حق میں نعرے بلند کئے اور فلسطینی پرچم لہرائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

خبر کا کوڈ : 1132210
منتخب
10 Jan 2025
9 Jan 2025
9 Jan 2025
9 Jan 2025
9 Jan 2025
9 Jan 2025
9 Jan 2025