0
Saturday 11 Jan 2025 20:14

کرم، 3 ماہ سے راستوں کی بندش، عوامی مشکلات مزید بڑھ گئیں، پیٹرول نہ ہونے سے پیدل سفر

کرم، 3 ماہ سے راستوں کی بندش، عوامی مشکلات مزید بڑھ گئیں، پیٹرول نہ ہونے سے پیدل سفر
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں تین ماہ سے راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں، کرم میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، ادویات اور اشیائے خورونوش کی کمی پوری نہ ہونے پر لاکھوں لوگ پریشان ہیں جب کہ پیٹرول ختم ہونے پر لوگ دوردراز کا سفر بھی پیدل طے کررہے ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے جس کے باعث ٹل سے ضلع کرم کے لیے سامان لے جانے والی دیگر 40 سے زائد مال بردار گاڑیاں 7 روز سے رکی ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مندوری دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوتے ہی ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ روانہ کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1183762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش