امریکا یا چین، پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا، سابق پاکستانی سفیر ظفر ہلالی کا خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںظفر ہلالی معروف پاکستانی سینیئر تجزیہ کار اور سابق سفارتکار ہیں، وہ یمن، اٹلی سمیت مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ انکے آباؤ اجداد کا تعلق ایران سے ہے، جو بعد ازاں بھارت آکر آباد ہوگئے تھے۔ انکے والد آغا ہلالی اور چچا آغا شاہی بھی مشہور سفارتکار تھے۔ وہ آجکل پاکستانی نجی ٹی وی چینل کیساتھ بطور سینیئر تجزیہ کار بھی وابستہ ہیں، اسکے ساتھ ساتھ وہ کالم نگار بھی ہیں، انکے کالم مشہور پاکستانی و بین الاقوامی اخبارات و جرائد میں چھپتے رہتے ہیں، جبکہ بطور تجزیہ کار مختلف نیوز چینلز پر ماہرانہ رائے پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ظفر ہلالی کیساتھ پاکستان کی خارجہ پالیسی، بلاک پالیٹکس، پاکستان کو کسی بلاک کا حصہ ہونا چاہیئے یا نہیں سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں ایک مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial