QR CodeQR Code

امریکا پاکستان کا دوست نہیں ہے

امریکا یا چین، پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا، سابق پاکستانی سفیر ظفر ہلالی کا خصوصی انٹرویو

24 Jun 2023 22:47

قیام پاکستان سے ابتک ملکی خارجہ پالیسی کتنی کامیاب، کتنی ناکام؟ کیا پاکستان شروع سے ہی امریکی عسکری اتحاد میں شامل رہا ہے؟ کیا دنیا میں نئی سرد جنگ شروع ہو چکی ہے؟ کیا دنیا مختلف بلاک میں تقسیم ہو چکی ہے؟ تاریخ میں اسوقت مضبوط ترین امریکا بھارت گٹھ جوڑ کیوں؟ کیا پاکستان بیک وقت امریکا اور چین کی کشتی میں سوار ہو سکتا ہے؟ امریکا پاکستان کیلئے ایک منافق دوست ہے، کیوں؟ کیا پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ممکن ہیں؟ امریکا پاکستان کا دوست نہیں ہے، کیوں؟ کیا پاکستان کے امریکا اور چین میں سے کسی ایک بلاک کا حصہ بننے کا وقت آ چکا ہے؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سابق پاکستانی سفیر و سینیئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


ظفر ہلالی معروف پاکستانی سینیئر تجزیہ کار اور سابق سفارتکار ہیں، وہ یمن، اٹلی سمیت مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ انکے آباؤ اجداد کا تعلق ایران سے ہے، جو بعد ازاں بھارت آکر آباد ہوگئے تھے۔ انکے والد آغا ہلالی اور چچا آغا شاہی بھی مشہور سفارتکار تھے۔ وہ آجکل پاکستانی نجی ٹی وی چینل کیساتھ بطور سینیئر تجزیہ کار بھی وابستہ ہیں، اسکے ساتھ ساتھ وہ کالم نگار بھی ہیں، انکے کالم مشہور پاکستانی و بین الاقوامی اخبارات و جرائد میں چھپتے رہتے ہیں، جبکہ بطور تجزیہ کار مختلف نیوز چینلز پر ماہرانہ رائے پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ظفر ہلالی کیساتھ پاکستان کی خارجہ پالیسی، بلاک پالیٹکس، پاکستان کو کسی بلاک کا حصہ ہونا چاہیئے یا نہیں سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں ایک مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1065862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1065862/امریکا-یا-چین-پاکستان-کو-فیصلہ-کرنا-ہوگا-سابق-پاکستانی-سفیر-ظفر-ہلالی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com