1
1
Thursday 23 Feb 2023 15:36
پاکستانی قیادت و پالیسی سازوں میں امریکی خوف ایران سے تعلقات میں اصل رکاوٹ ہے

پاک ایران مضبوط تعلقات ناگزیر، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںلیاقت بلوچ پاکستان کے معروف سیاستدان، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ وہ اسکول کے ایام سے ہی اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک ہوئے اور ضلعی، صوبائی اور مرکزی سطح پر مختلف حیثیتوں میں تنظیم کی خدمات انجام دیں۔ بعد میں دو بار اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے صدر منتخب ہوئے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں طلباء سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سیکرٹری جنرل اور اس کے بعد پنجاب کی اسٹوڈنٹس یونین یونیورسٹی کے صدر منتخب ہوئے۔ وہ ملک کے مذہبی اور سیاسی حلقوں میں معتدل مزاج سیاستدان کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں اور تمام مسالک اور مکاتب فکر کے مابین اتحاد و امن کے حامی ہیں۔ اسی لئے وہ ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ وہ بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کے سلسلے میں ایران سمیت متعدد اسلامی ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے پاک ایران تعلقات و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں ان کے ساتھ ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1042883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

انس رحمان
Pakistan
پاکستان کیلئے ایران سے تیل اور گیس لینا ناگزیر ہوچکا ہے۔
ہماری پیشکش