0
Monday 25 Nov 2024 13:01

پنجاب یونیورسٹی، آئی ایس او کا شہداء پارہ چنار کی یاد میں چراغاں اور مظاہرہ

پنجاب یونیورسٹی، آئی ایس او کا شہداء پارہ چنار کی یاد میں چراغاں اور مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی تاریخی درس گاہ جامعہ پنجاب میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنوں نے سانحہ کرم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہدائے پارا چنار کی یاد میں چراغاں کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنوں نے دہشت گردی کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کی غفلت اور اداروں کے غیر ذمہ دارانہ  رویے کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پارا چنار کے مظلوم عوام کو ہی ٹارگٹ کیا گیا ہے، حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔
 
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آغا اسد عباس نقوی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سانحہ پارا چنار کی مذمت کی جا رہی ہے، اس میں پاکستان کے شیعہ تو سراپا احتجاج ہیں ہی، اب تو غیر ملکی اور غیر مسلم بھی پارا چنار میں جاری نسل کشی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہ کے پی کے حکومت کو احتجاجی دھرنوں سے ہی فرصت نہیں، پاراچنار میں جب مظلوم شیعہ کو نشانہ بنایا جاتا ہےتو کوئی بولتا نہیں، جب ردعمل میں دہشتگردوں کیخلاف جوابی کارروائی ہوتی ہے تو پورے ملک کی مشینری حرکت میں آ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ نسل کشی کیخلاف ہمارے پرنٹ اور الیکٹرانک کا کردار بھی جانبدارنہ ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1174692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش