اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آتے مارچ ختم نہیں ہوگا۔ اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے والے پی ٹی آئی کے قافلے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس تک کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، جو نہیں دے گا، تب بھی میں کھڑی رہوں گی، کیوں کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے، یہ اس ملک اور اس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔ بشریٰ بی بی کے اس خطاب کے جواب میں کارکنوں نے پرجوش انداز میں جواب دیا کہ وہ ان کا ساتھ دیں گے۔