0
Wednesday 1 Feb 2023 20:54

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے متعلق مولانا غلام حسین متو کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیں
مولانا شیخ غلام حسین متو کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شالنہ پانپور سے ہے، وہ 1994ء سے 2013ء تک جمہوری اسلامی ایران میں زیرتعلیم رہے، مولانا غلام حسین مطہری فکری و ثقافتی مرکز جموں و کشمیر کے روح رواں ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں اپنی دینی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، مطہری فکری و ثقافتی مرکز کے زیراہتمام جموں و کشمیر کے شہر و گام میں دینی و تربیتی ورکشاپس، سالانہ بیداری کانفرنسز، دینی اجتماعات، وحدت کانفرنسز اور ہفتہ وار کلاسز انجام پاتی ہیں۔ مولانا غلام حسین متو کشمیر کے علماء تشیع کے سب سے بڑے پلیٹ فارم مجلس علماء امامیہ کے بانی ممبر ہیں۔ اسلام ٹائمز نے کشمیری نوجوانوں میں منشیات کے پھیلاؤ، بے راہ روی، دشمن اسلام کے ناپاک منصوبوں اور کشمیری علماء کرام کی ذمہ داروں کے حوالے سے مولانا شیخ غلام حسین متو کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا۔ جس دوران کشمیر میں نوجوان میں بے راہ روی کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایک خاص منصوبے کے تحت بے راہ روی اور منشیات کو فروغ دیا جارہا ہے جس میں حکومتی اداروں کا ہاتھ بھی نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک خاص منصوبے کے تحت کشمیر بھر میں دینی اجتماعات پر قدغن اور کلچر کے نام سے اسکولوں میں ناچ گانوں کی محفلوں کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے جو انسانی اقدار کے سراسر منافی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلمانوں کے حکمران اور خواص مسلکی منافرت میں الجھے ہوئے ہیں جسکے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ علماء کرام کو مسلکی منافرت میں الجھے بغیر معاشرے سازی میں رول ادا کرکے اتحاد اسلامی کا عمل مطاہرہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے آخر میں ماہ رجب کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1038624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش