2
Friday 27 Jan 2023 15:01
کشمیر میں جماعت اسلامی کا رول بھی بہت ہی منافقانہ رہا ہے

مقبوضہ کشمیر کے بے باک سیاسی رہنماء شیبان عشائی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

فلسطین کے طرز پر اب کشمیر میں بھی عوام کی املاک پر بلڈوزر چلایا جارہا ہے
متعلقہ فائیلیںشیبان عشائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ شیبان عشائی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ  ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک خصوصی نشست کے دوران شیبان عشائی سے مودی حکومت کے منصوبوں، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے راہ حل کے حوالے سے خصوصی انٹرویو کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارت نے کچھ نام نہاد کشمیری لیڈروں کو یہاں عوام میں پھوٹ ڈالنے پر معمور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کی املاک پر ہی نہیں بلکہ درحقیقت بھارتی عدلیہ پر بلڈوزر چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی عائد کرنے سے حقیقت بدلنے والی نہیں ہے، اگر نریندر مودی گجرات فسادات میں ملوث نہیں تھے تو ثبوت فراہم کریں کہ وہ بے گناہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جماعت اسلامی کا رول بھی بہت ہی منافقانہ رہا ہے۔ شیبان عشائی نے کہا کہ کشمیر کی سرزمین ہماری ہے، یہ وطن ہمارا ہے، ہم کشمیر کے مالک ہیں ہمیں اپنی رای سامنے رکھنے سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ہٹ دھرمی خود بھارت کے لئے نقصاندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنی تشدد پسندانہ پالیسی مسلط نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے طرز پر اب کشمیر میں بھی عوام کی املاک کو بلڈوزر سے منہدم کیا جارہا ہے۔ قارئین محترم کی خدمت میں تفصیلی انٹرویو پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1037869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش