0
Saturday 30 Nov 2013 21:30

دہشت گردی نئے آرمی چیف کیلئے بڑا چیلنج ہے،علامہ ریاض شاہ

دہشت گردی نئے آرمی چیف کیلئے بڑا چیلنج ہے،علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام اسلامی ممالک اپنے پرچم میں اﷲ اکبر کا اضافہ کریں، ملک میں حیا اور حجاب کا کلچر پھیلانا ہو گا، نفرتیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، قوم کو متحد کرنے والا ہی حقیقی لیڈر ہو گا، بھارت ممبئی دھماکوں کے بوسیدہ الزامات سے نکل کر حقائق کا ادراک کرے، تمام مذہبی و سیاسی راہنما اپنی جماعتوں کو مجرموں اور قاتلوں سے پاک کریں اور قومی قیادت قانون شکن عناصر کی حمایت نہ کرنے کا حلف اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں مختلف جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا انتہاپسندوں کا ہتھیار بن چکا ہے، حکومت سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی کو روکنے کے لیے سخت قانون سازی کرے، لاؤڈسپیکر کا غیرضروری استعمال بند ہونا چاہیے، اصلاح کی ضرورت فرد سے زیادہ نظام کو ہے، دین اور سیاست کو الگ کرنے کی بات کرنے والے پاکستان کے وجود کو قائم دیکھنا نہیں چاہتے، جنرل اشفاق پرویز کیانی باوقار انداز میں رخصت ہوئے ہیں۔ انہوں نے جمہوریت کے استحکام کے لیے شاندار کردار ادا کیا اور فوج کو سیاست سے الگ رکھا، دہشت گردی نئے آرمی چیف کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
خبر کا کوڈ : 326174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش