0
Sunday 12 Jan 2025 19:53

سیاسی قائدین کی گرفتاری سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا، تحریک انصاف کوئٹہ

سیاسی قائدین کی گرفتاری سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا، تحریک انصاف کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جمہوری و سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ ناجائز مقدمات ختم کرکے سیاسی قائدین و کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، میر وائس ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے ملک بھر میں تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام رہنماؤں و کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی جماعت کے کارکنوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی تھی تو یہ نام نہاد سیاسی ٹولہ آسمان سر پر اٹھا لیتا تھا، مگر گزشتہ تین سال سے تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت ہزاروں کارکنوں کی گرفتاری پر وہ خاموش ہیں۔ ناجائز اور جھوٹے کیس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور ان کے کارکنوں کے خلاف مقدمات سول عدالتوں میں چلائے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا اور ناجائز مقدمات ختم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1183945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش