0
Sunday 12 Jan 2025 21:37

غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے تل ابیب میں مظاہرہ، پولیس سے جھڑپیں

غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے تل ابیب میں مظاہرہ، پولیس سے جھڑپیں
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے ہفتہ وار احتجاج کیا۔ تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ شب ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور مرکزی شاہراہ بند کر دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کو فوری رہا کروانے کا مطالبہ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر سڑکیں خالی کروانے کیلئے کئی مقامات پر پولیس کی مظاہرین سے جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین "کرائم منسٹر شرم کرو" اور "مزید جنگ نہیں" کے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1183987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش