0
Sunday 12 Jan 2025 21:38

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ ہوا، کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اتوار کو کراچی میں فضاؤں پر چھانے والی ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.9 ڈگری کمی رہی، شہرمیں دن بھر شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تندوتیز ہوائیں چلنے کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، صبح کے وقت کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش