0
Sunday 12 Jan 2025 22:50

انصار الله کے سربراہ کو قتل کی دھمکی دینے پر مہدی المشاط کی نتین یاہو کو وارننگ

انصار الله کے سربراہ کو قتل کی دھمکی دینے پر مہدی المشاط کی نتین یاہو کو وارننگ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مہدی المشاط" نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت کے ایک سال مکمل ہونے پر "انصار الله" کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدین الحوثی" کے نام ایک پیغام ارسال کیا۔ جس  میں سید عبدالمالک الحوثی سے تجدید عہد و وفا کیا گیا۔ اس پیغام میں مہدی المشاط نے لکھا کہ قیادت کی جانب سے غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرے کے خاتمے کے لئے جو عاقلانہ و شجاعانہ فیصلہ کیا گیا ہم اسے سراہتے ہیں۔ انہوں نے یمنی انقلاب کے سرپرست کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عزت، افتخار، استقامت کا مینارہ اور طاقت کی علامت ہیں۔ ہم فتح یاب ہونے تک عزت و کامیابی کے راستے پر چلتے ہوئے آپ کی دانشمندانہ قیادت پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہم دشمن کے شور و غوغا کو خاطر میں نہیں لاتے۔ آپ ہر حریت پسند یمنی کے دل میں زندہ ہیں۔ ہم آپ پر اپنی جان قربان کر دیں گے۔

مہدی المشاط نے کہا کہ میڈیا نے ایسی رپورٹس دی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا پاک نام، مجرم و بدبودار نتین یاہو کی زبان پر آیا ہے۔ ہم اس ظالم نتین یاہو کو بتانا چاہتے ہیں کہ تمہاری کوششیں دھری رہ گئیں۔ نہ تو تم اور نہ ہی تم سے زیادہ وحشی و ظالم اپنے کسی ہدف کو پا سکے گا۔ مہدی المشاط نے انصار الله کے سربراہ کو قتل کی دھمکی دینے پر نتین یاہو کو وارننگ دی۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ان خواہشات سے تمہارے دن ہی کم ہوں گے۔ تم ہمیں مجبور کر رہے ہو کہ ہم تمہیں ختم کرنے اور آخرت کے وعدے کو پورا کرنے کے لئے آخری بازی کھیلیں۔ اے بیوقوف! اس طرح کی سوچ کو اپنے ذھن سے نکال دو کیونکہ یمن کے بلند و بالا پہاڑوں پر کوئی تبدیلی رونماء ہونے سے پہلے تمہارا سر قلم کر دیا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے سید عبدالمالک الحوثی کو لکھا کہ ہماری تمام طاقت، مسلح افواج، سکیورٹی فورسز آپ کے اختیار میں ہیں۔ ہمارے سپاہی آپ کے پرچم تلے جمع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1183984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش