اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنسز پر ردعمل دے دیا۔ ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی مطالبات کو لے کر مکمل یکسوئی اختیار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین کے بیانات کے بعد فیصلہ آزاد عدلیہ سے نہیں کہیں اور سے آئے گا۔ ترجمان اپوزیشن اتحاد نے استفسار کیا کہ القادر ٹرسٹ فیصلے سے قبل ہی حکومتی وزراء کس حیثیت میں بیان دے رہے ہیں۔؟ اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماء اور بانی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے بیانات سے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا پول بھی کھل گیا۔