کوئٹہ کے عوام نے جے یو آئی کے امیدوار کو مسترد کر دیا، علی مدد جتک
8 Jan 2025 21:25
اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک نے کہا کہ عوام نے قوم اور مذہب پرستوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کیا تھا، اسی طرح عوام نے گزشتہ روز شٹر ڈاؤن ہڑتال کو بھی ناکام بنا دیا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عوام نے جس طرح جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کو الیکشن میں مسترد کیا، اسی طرح پی بی 45 کے نتائج کے خلاف احتجاج کو بھی ناکام بنا دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے عوام نے ایک بار پھر ترقی، خوشحالی، روزگار کی سیاست کو ووٹ دیکر عوام کو خوشنما نعروں، نفرت اور دوغلی سیاست کو ناکام بنا دیا ہے۔ مخالفین اب شکست تسلیم کرکے سریاب کو ترقی کر نے دیں۔ کوئٹہ بلخصوص سریاب کے عوام نے جس طرح 8 فروری اور 5 جنوری کو قوم اور مذہب پرستوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کیا تھا، اسی طرح عوام نے گزشتہ روز شٹر ڈاؤن ہڑتال کو بھی ناکام بنا دیا۔
خبر کا کوڈ: 1183176