0
Wednesday 8 Jan 2025 21:56
اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا کو کبھی نہ ختم ہونیوالی جنگوں میں پھنسایا

نیتن یاہو آج تک امریکا کو ایران سے لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں، جیفری ساکس

عراق جنگ کے پیچھے نیتن یاہو کا ہاتھ تھا، ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید پر مبنی ویڈیو شیئر کر دی
نیتن یاہو آج تک امریکا کو ایران سے لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں، جیفری ساکس
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید پر مبنی ویڈیو شیئر کر دی۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ساکس کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ سابق امریکی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی وزیراعظم پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں جیفری ساکس نے کہا کہ روس کے شام میں مداخلت کرنے سے 4 سال قبل اوباما حکومت نے سی آئی اے کو بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا حکم دیا تھا۔ جیفری سیکس نے کہا کہ امریکا کی عراق جنگ کے پیچھے دراصل موجودہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ہاتھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ 1995ء سے نیتن یاہو کا یہ خیال رہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ سے چھٹکارا پانے کا واحد حل یہی ہے کہ ان کی حمایت کرنے والی حکومتوں کا تختہ الٹ دیا جائے اور یہ حکومتیں عراق، شام اور ایران کی حکومتیں تھیں۔ جیفری ساکس نے کہا نیتن یاہو آج تک امریکا کو ایران سے لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیفری ساکس نے نیتن یاہو کے بارے میں تلخ جملوں کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا کو کبھی نہ ختم ہونے والی جنگوں میں پھنسایا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جیفری ساکس خود بھی ایک یہودی ہیں، جو  عوامی فورمز پر اسرائیل کی مخالفت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، ان کی یہ ویڈیو گذشتہ سال کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش