0
Thursday 9 Jan 2025 10:46

مودی حکومت نے تمام اختیارات لیفٹیننٹ گورنر کے ہاتھ میں دیکر منتخب نمائندوں کو بے اختیار بنا دیا ہے

مودی حکومت نے تمام اختیارات لیفٹیننٹ گورنر کے ہاتھ میں دیکر منتخب نمائندوں کو بے اختیار بنا دیا ہے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کے تمام اختیارات لیفٹیننٹ گورنر کے ہاتھ میں دیکر مقامی منتخب نمائندوں کو بے اختیار بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اگر دفعہ 370 اور ریاستی درجے کی بحالی کیلئے جاندار کردار ادا نہ کیا تو انہیں دلی کے پراکسی کے طور پر سمجھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے ایک میڈیا انٹرویو میں اپنی پارٹی کے نائب صدر اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دفعہ 370 کی بحالی اور جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانے کے حوالے سے جدوجہد کی قیادت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات کو واضح طور پر رد کیا لہذا نیشنل کانفرنس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اترے اور ان کے چھینے گئے حقوق انہیں واپس دلائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی امنگوں کو نظرانداز کرنے سے علاقے میں بیگانگی اور عدم اعتماد کا احساس بڑھے گا۔ مہدی نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر کے ہاتھ میں غیر ضروری اختیارات دیکر منتخب نمائندوں کو بے اختیار بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش