0
Saturday 28 Dec 2024 21:43

غزہ میں اسرائیل کی عسکری موجودگی ضروری ہے، گیڈعون سعر

غزہ میں اسرائیل کی عسکری موجودگی ضروری ہے، گیڈعون سعر
اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر خارجہ "گیڈعون سعر" نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی موجودگی بہت ضروری ہے۔ گیڈعون سعر نے کہا کہ میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ کی پٹی میں بیرونی فورسز کے ہونے سے ہمارے لئے سیکورٹی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس بناء پر غزہ میں ہمارا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج یروشلم پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ گیڈعون سعر نے شام کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دمشق پر ایک گینگ قابض ہے نہ کہ قانونی حکومت۔ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بھی ہرزہ سرائی کی۔ اس بابت انہوں نے کہا کہ ہمیں ایران کے جوہری عزائم کی تکمیل کو روکنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکہ و اسرائیل دونوں ہی ایسے ملک ہیں کہ جن کے پاس ایٹم بم ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکہ ایک بار اس ایٹم بم کو انسانیت کے خلاف استعمال بھی کر چکا ہے جب کہ مغربی ایشیاء میں اسرائیل وہ واحد ملک ہے جو اپنے ہتھیاروں میں ایٹمی وار ہیڈ کا استعمال کر رہا ہے۔ حالانکہ ان دونوں کے مقابلے میں ایران بارہا اس بات کا یقین دلا چکا ہے کہ تہران کا جوہری منصوبہ پُرامن مقاصد کے لئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش