اسلام ٹائمز۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے آگرہ کے چھپی ٹولا میں واقع 16ویں صدی کے مغل حمام کو گرانے پر پابندی لگا دی ہے۔ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران جسٹس سلل کمار رائے اور جسٹس سمت گوپال کی ڈویژن بنچ نے جمعرات کو یہ حکم چندر پال سنگھ رانا کی طرف سے دائر پی آئی ایل کی سماعت کرتے ہوئے دیا، جس میں حمام کو بچانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے پولیس کمشنر آگرہ، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا اور اترپردیش اسٹیٹ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ حمام کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ ساتھ ہی کیس کی اگلی سماعت اگلے دن کو مقرر کی گئی ہے۔ عدالت نے آگرہ پولیس کمشنر میموریل کی حفاظت کے لئے مناسب پولیس فورس کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔