0
Friday 27 Dec 2024 13:39

تل ابیب پر یمنی میزائل حملہ، بن گورین ہوائی اڈہ بند

تل ابیب پر یمنی میزائل حملہ، بن گورین ہوائی اڈہ بند
اسلام ٹائمز۔ یمنی نے ملکی شہری و خدماتی مراکز اور بنیادی انفراسٹرکچر کے خلاف گذشتہ شام ہونے والے اسرائیلی حملوں کے جواب میں غاصب صیہونی رژیم کے مرکز تل ابیب کو پیشرفتہ میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی میزائل حملے کے باعث غاصب صیہونی رژیم کو تل ابیب کی بین الاقوامی ایئرپورٹ بن گورین کا آپریشن بھی بند کرنا پڑا۔ اس حوالے سے غاصب صیہونیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیل میں نصب امریکی ایئر ڈیفنس آئرن ڈوم سسٹم کی جانب سے حملہ آور یمنی میزائلوں کو روکنے کی کوششوں کی جا رہی ہے، تاہم حسب سابق، تمام دفاعی میزائلوں کو ناکام بناتے ہوئے یمنی میزائلوں کے اپنے اہداف پر جا بیٹھنے کے لمحے کو مذکورہ ویڈیو کلپ میں سنسر کر دیا گیا ہے جبکہ تیسرے دھماکے کی آواز بآسانی سنی جا سکتی ہے۔

صیہونی میڈیا اسرائیل ریڈار کے مطابق یمن پر حملے کے باعث اسرائیل آنے والے 4 یورپی طیاروں کو بھی اپنا رستہ بدلنا پڑا۔ ادھر غاصب اسرائیلی فوج نے بھی دعوی کیا ہے کہ یمن کی جانب سے داغے گئے تمام میزائلوں کو "مقبوضہ فلسطین پہنچنے سے قبل ہی" تباہ کردیا گیا ہے درحالیکہ نشر ہونے والی ویڈیو فائل تل ابیب میں ریکارڈ کی گئی ہے نیز اسرائیلی میڈیا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مذکورہ یمنی حملے کے باعث مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر خطرے کے الارم بجنے لگے جس کے باعث پناہ گاہوں کی جانب فرار کرتے ہوئے 18 غیر قانونی اسرائیلی آباد کار زخمی ہوئے ہیں۔

-
خبر کا کوڈ : 1180780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش