0
Friday 27 Dec 2024 23:03

غزہ، القسام کے اسنائپر نے اسرائیلی فوجی کو ہلاک کر دیا

غزہ، القسام کے اسنائپر نے اسرائیلی فوجی کو ہلاک کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں ایک قابض اسرائیلی فوجی کو ہلاک کر دیا۔ ان مناظر میں مرکاوا ٹینک پر سوار پانچ اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ جب ان میں سے ایک القسام مجاھد کے سنائپر کی گولی کا نشانہ بن گیا تھا۔فوٹیج کے مطابق سپاہی کو براہ راست گولی لگی اور وہ زمین پر گر گیا، جب کہ باقی فوجی بھاگنے اور چھپنے کی کوشش کرنے لگے۔ القسام بریگیڈ کے سنائپر ہتھیار غزہ پر اسرائیلی جنگ میں مقامی طور پر تیار کردہ الغول قسام رائفل کی بدولت مضبوطی سے اپنا کام کر رہے ہیں۔ یہ نام اس کے بانی شہید عدنان الغول کے نام پر دیا گیا ہے۔ اس کی مہلک رینج ہے دو ہزار میٹر ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش