0
Saturday 28 Dec 2024 00:29

ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام مظلومین پاراچنار کی حمایت میں احتجاجی دھرنا 

ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام مظلومین پاراچنار کی حمایت میں احتجاجی دھرنا 
اسلام ٹائمز۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی اپیل پر مظلومین پارا چنار کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین ڈی جی خان کی جانب سے دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے، صوبائی نائب صدر جنوبی پنجاب سید انعام حیدر زیدی کی قیادت میں مومنین کی کثیر تعداد دھرنے میں شریک، صوبائی نائب صدر سید انعام حیدر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ پارا چنار میں جاری مرکزی دھرنے  کے شرکا نے جو مطالبات رکھے ہیں فی الفور وہ مطالابات تسلیم کیئے جائیں اور ضلع کرم میں امن قائم کیا جائے اور 80 روز بند روڈ کو کھولا جائے، جب تک پارا چنار میں مرکزی دھرنا جاری ہے تب تک ہم بھی دھرنا جاری رکھیں گے، اگر قائد وحدت نے ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند کرنے کا حکم دیا تو پھر ملک بھر کی طرح ڈی جی خان میں بھی سنگم چوک پر دھرنا دے کر بین الصوبائی شاہراہوں کو مستقل بند کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1180903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش