0
Friday 27 Dec 2024 23:59

نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر فلیئر فائر کرنیوالے 4 اسرائیلی شہری رہا

نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر فلیئر فائر کرنیوالے 4 اسرائیلی شہری رہا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر فلیئر فائر کرنے والے 4 اسرائیلی شہریوں کو رہا کر دیا۔ گذشتہ ماہ 4 اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر فلئیر فائر کیے تھے۔ عدالت نے چاروں اسرائیلیوں پر لاپروائی اور غفلت کے الزامات برقرار رکھے اور انہیں الیکٹرانک ٹیگنگ کے ساتھ گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دیا۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے اسرائیلیوں میں ایک سابق فوجی اور ان کے بیٹے بھی شامل ہیں۔ عدالت نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر پٹاخہ فائر کیس میں دہشتگردی کے الزامات مسترد کیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر فلئیر فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایک فلیئر نتین یاہو کی رہائشگاہ کے قریب گرا تھا اور دوسرا صحن میں گرا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1180914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش