0
Friday 27 Dec 2024 22:08

کراچی میں پاراچنار واقعے پر احتجاجی دھرنے، ٹریفک پولیس نے متبادل راستے فراہم کر دیئے

کراچی میں پاراچنار واقعے پر احتجاجی دھرنے، ٹریفک پولیس نے متبادل راستے فراہم کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف مقامات پر پاراچنار واقعے پر احتجاج کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے متبادل راستے فراہم کر دیئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مین ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کیلئے بند ہے، ٹریفک کو پی پی چورنگی، گرومندر سے سولجر بازار متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹریفک کیلئے سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری، بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرومندر کی طرف متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ سے بجانب سپر ہائی وے عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں۔ حکام کے مطابق ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک و اندرون گلیوں کی طرف متبادل راستہ دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق فائیو اسٹار چورنگی مکمل بند ہے، سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے، جبکہ یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ بجانب نیپا بند ہے، ٹریفک کو اندرون علاقوں میں متبادل راستہ دیا گیا ہے۔

مین شاہراہ فیصل ناتھا خان اسٹاپ سے ملیر جانے والا راستہ بند ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر سے آنے والے ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کی طرف متبادل راستہ دیا ہے، جبکہ ملینئم سے آنے والے ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے شہر کی طرف موڑا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مین نیشنل ہائی وے ملیر 15 برج چڑھائی قائدآباد کی سڑک بند ہے، ٹریفک کو ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی کی طرف متبادل راستہ دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق منزل پمپ سے یونس چورنگی، داؤد چورنگی سے انڈسٹریل ایریا کی طرف بھی متبادل راستہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش