اسلام ٹائمز۔ کراچی میں میں نئے سال کے موقع پر 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہو گی۔ خیال رہے کہ ہر سال نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے بعد ہونے والے واقعات میں متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہوتے ہیں۔