0
Friday 27 Dec 2024 21:35

بلدیاتی نمائندوں کا فنڈز نہ ملنے پر کے پی اسمبلی کے سامنے دھرنا

بلدیاتی نمائندوں کا فنڈز نہ ملنے پر کے پی اسمبلی کے سامنے دھرنا
اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی نمائندوں نے فنڈز نہ ملنے پر کے پی اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا، جس کے سبب بدترین ٹریفک جام ہوگیا، بلدیاتی نمائندوں نے یکم جنوری تک مطالبات پورے ہونے بصورت دیگر دوبارہ احتجاج کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق جناح پارک پشاور میں بلدیاتی نمائندوں نے دو روز سے احتجاج شروع کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز بھی مختلف اضلاع سے آنے والے بلدیاتی نمائندے جب جناح پارک پہنچے تو انتظامیہ نے پارک کے داخلی دروازوں پر تالہ بندی کردی جس پر بلدیاتی نمائندوں نے پارک کے گیٹ پر ہی شدید نعرے بازی اور احتجاج شروع کردیا۔ بالآخر انتظامیہ کو مظاہرین کے لئے پارک کے دروازے کھولنے پڑ گئے۔ مظاہرین نے پارک کے اندر جاکر دوبارہ اپنا پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بعد ازاں فنڈز نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندے احتجاج کرتے، نعرے لگاتے اور بینرز اٹھائے کے پی اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے۔ انہوں ںے حکومت سے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کے سبب پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، احتجاج کے باعث خیبر روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ مظاہرین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپنے حق کے لیے پُرامن احتجاج کرنے یہاں آئے ہیں، انتظامیہ ہمیں پُرامن احتجاج بھی نہیں کرنے دے رہی ہے، ڈی چوک پر اپنا حق مانگنے والی حکومت کا خود احتجاج سے روکنا افسوس ناک ہے، تین سال سے بلدیاتی نمائندوں کو کوئی فنڈز نہیں دیا گیا، ہم کوئی فساد یا لڑائی جھگڑے کے لئے نہیں آئے، ہمارا احتجاج اپنے اختیارات اور حقوق کے لیے ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش