0
Wednesday 25 Dec 2024 18:08

غرب اردن، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں صیہونی فوج کا اعلیٰ افسر زخمی

غرب اردن، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں صیہونی فوج کا اعلیٰ افسر زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین سے آنے والی خبروں کے مطابق غرب اردن میں ایک بم دھماکے میں صیہونی فوج کا اعلیٰ افسر زخمی ہو گیا ہے۔ گزشتہ رات غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے جنین اور طولکرم بریگیڈ کا کمانڈر زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب قابض فوج نے اعلان کیا کہ میناشے بریگیڈ (جو جنین اور طولکرم بریگیڈ کے طور پرتعینات ہے) کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل کیوف اس وقت معمولی زخمی ہو گیا جب طولکرم میں ایک فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ بیان کے مطابق قابض فوج میں مغربی کنارے ڈویژن کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل یاکی ڈولف اس گاڑی میں موجود تھے جس کے قریب دھماکہ ہوا۔ طولکرم کیمپ کے عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی ابتدائی طبی امداد اس وقت پہنچی جب ایک انتہائی دھماکہ خیز مواد کو طولکرم کیمپ کے اندر اڑا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1180435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش