0
Wednesday 25 Dec 2024 10:38

ایران کا اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا عندیہ

ایران کا اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھ دیا۔ ایرانی سفیر امیر سعید نے خط میں لکھا ہے کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو قتل کرکے سنگین جرم کیا اور اس کی باضابطہ ذمے داری قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ امیر سعید کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے پہلی بار عوامی سطح پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ حوثیوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں، ہم نے حماس کو شکست دی ہے، حزب اللّٰہ کو شکست دی ہے، ایران کے دفاعی اور پیداواری نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کو گرا دیا ہے، حوثیوں کے اسٹریٹجک انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1180355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش