اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کے زیر صدارت ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کا اجلاس اسلامک سنٹر (دفتر جماعت اسلامی) میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں اتفاق رائے سے آئندہ دو سال کے لیے جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد اسلم ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر، جمعیت علمائے پاکستان کے محمد ایوب مغل صوبائی جنرل سیکرٹری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ عامر عباس ہمدانی سینیئر نائب صدر، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی صوبائی نائب صدر، علاوہ ازیں سید سہیل عابدی، بشارت عباس قریشی کو بھی نائب صدر کا عہدہ دیا گیا۔