0
Friday 20 Dec 2024 21:34

ایرانی بحریہ میں جدید ترین جہاز اور ہتھیار جلد شامل ہو جائیں گے، کمانڈر

ایرانی بحریہ میں جدید ترین جہاز اور ہتھیار جلد شامل ہو جائیں گے، کمانڈر
اسلام ٹائمز۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کئی نئے ملکی ڈیزائن اور تیار کردہ جہاز اور ہتھیار جلد ملیں گے۔ جمعہ کے روز ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ مقامی ملٹری ہارڈویئر جلد ہی ایران کے بحری بیڑے میں شامل ہو جائے گا، اور دشمنوں کو "حیران" کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہتھیاروں میں مختلف ڈرونز اور میزائل سسٹم شامل ہیں۔
 
 انہوں نے نوٹ کیا کہ جن میزائلوں کی نقاب کشائی کی جائے گی وہ نئے رینج کے حامل ہوں گے جبکہ بغیر پائلٹ کے طیاروں کی رینج 2 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہو گی۔ ایرانی نے یہ بھی کہا کہ بغیر پائلٹ طیارے جن کی آپریشنل رینج 2,000 کلومیٹر سے زیادہ ہے جبکہ جدید زیر آپ وہیکلز بھی شامل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ مقامی طور پر تیار کردہ آلات کی نقاب کشائی کے لیے ضروری تیاریوں کا انتظار کر رہی ہے، جو آئندہ ہفتوں میں باقاعدہ طور پر سروس میں شامل ہو جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1179465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش