0
Friday 20 Dec 2024 21:14

امریکی تیل اور گیس خریدیں یا بھاری ٹیرف کا سامنا کریں، ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی

امریکی تیل اور گیس خریدیں یا بھاری ٹیرف کا سامنا کریں، ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکی تیل اور گیس کی خریداری نہیں کرتے ہیں تو بھاری ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی تیل اور گیس کی "بڑی مقدار میں" خریداری کا عہد کرے ورنہ محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا: "میں نے یورپی یونین سے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر ہمارے تیل اور گیس کی خریداری کے ذریعے امریکہ کے ساتھ اپنے بھاری خسارے کی تلافی کریں ورنہ ٹیرف ہی واحد حل ہو گا۔"
خبر کا کوڈ : 1179461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش