اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی اور گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ شہری سردی کے موسم میں گیس سے محروم ہیں۔ ایک طرف سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین سردی کا مقابلہ برقی ہیٹر اور انگیٹی سے کر رہے ہیں تو دوسری طرف گھریلو استعمال کے لئے بھی ایل پی جی گیس پر انحصار کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت، انتطامیہ اور متعلقہ ذمہ داران عوام کی جانب سے مسلسل احتجاج کے باوجود گیس کے مسئلے کا حل نکالنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔