0
Saturday 21 Dec 2024 00:18

صنعا میں غزہ اور یمنی فوج کی حمایت میں عوام کا عظیم اجتماع

صنعا میں غزہ اور یمنی فوج کی حمایت میں عوام کا عظیم اجتماع
اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعا کے میدان السبعین میں ایک وسیع اجتماع نے نعرہ لگایا کہ ہم غزہ کے ساتھ جہاد، تیاری اور بسیج میں شریک ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق صنعا نے ایک بار پھر، پچھلے ہفتوں کی طرح، میدان السبعین میں ایک عوامی سیلاب دیکھا جو غزہ کے عوام کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کے عزم کا اظہار کر رہا تھا۔

یہ اجتماع صیہونی جنگی طیاروں کے بدھ کی صبح یمن پر حملے کے دو دن بعد منعقد ہوا، جس میں بندرگاہ الحدیدہ اور صنعا شہر پر 60 بم برسائے گئے۔ خبر رساں ادارے سبأنت کے مطابق میدان السبعین عوام کے انبوہ سے بھرا ہوا تھا جو ہر سمت سے آئے تھے، ہتھیار اٹھائے، جہاد کے جھنڈے تھامے، اور استقامت کے نعروں کے ساتھ پوری قوت سے امریکی، اسرائیلی اور ان کے حامیوں کو جواب دے رہے تھے۔

سبأنت نے مزید کہا کہ لوگوں کا یہ عظیم اور بے مثال اجتماع یمن کی قیادت، فوج اور عوام کے غزہ اور فلسطین کی حمایت میں مضبوط مؤقف کو ظاہر کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ کوئی بھی جارحیت یا طاقت یمن کو اس مؤقف سے دستبردار نہیں کر سکتی، جب تک غزہ پر جارحیت ختم نہ ہو اور اس کا محاصرہ نہ توڑا جائے۔ اجتماع میں عوام نے ایسے نعرے بلند کیے جو انقلاب کے رہنما سے وفاداری، جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار رہنے، اور امریکہ و اسرائیل کی تمام مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنانے پر تاکید کرتے تھے۔

لوگوں نے نعرے لگائےکئ جو ہمیں نہیں جانتا، وہ جان لے گا… ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم اسرائیل کی تباہی ہیں، اے صیہونی، ہم تمہیں للکارتے ہیں، ہم اپنے مؤقف میں سختی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ شرکاء نے غزہ، مجاہدین مقاومت اور فتح موعود اور مقدس جہاد کے معرکے میں شرکت کے عزم اور امت اسلامیہ کے دشمنوں پر فتح حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا۔ صنعا کے علاوہ، آج یمن کی تمام وہ صوبے جو قومی نجات حکومت کے کنٹرول میں ہیں، غزہ کے عوام اور یمنی مسلح افواج کی حمایت میں وسیع اجتماعات کے گواہ بنے۔
خبر کا کوڈ : 1179499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش