0
Thursday 19 Dec 2024 18:36

بیرسٹر سیف کا پاراچنار پر بیان انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، ناصر شیرازی

بیرسٹر سیف کا پاراچنار پر بیان انتہائی مضحکہ خیز اور  غیر ذمہ دارانہ ہے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری ناصر عباس شیرازی نے ضلع کرم سے متعلق ترجمان خیبر پختو نخواہ حکومت بیر سٹر سیف کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم سے متعلق ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت  بیرسٹر سیف کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور  غیر ذمہ دارانہ ہے، بیرسٹر سیف معصوم بچوں کی شہادت پر اپنی مجرمانہ  غفلت، بے حسی اور بے رحمی چھپانے کیلئے غلط بیانی کررہے ہیں۔

ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ یکم اکتوبر سے 18 دسمبر تک 31 معصوم بچے پاراچنار میں ادویات کی کمی کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے، پاراچنار اور کرم ایجنسی کے حالات کی ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومتیں اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے ہیں، صوبائی حکومت معصوم بچوں اور پاراچنار کے شہریوں کی شہادت پر تماشہ دیکھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش