0
Thursday 19 Dec 2024 18:25

24 دسمبر 2024ء کے روز گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منایا جائے گا، کامران ٹیسوری

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینئر انیس قائم خانی کے ہمراہ وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ جاری صورتحال، گورنر اینیشیٹو اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں تمام قومیت کے ثقافتی ایام کو بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے، 24 دسمبر 2024ء کے روز گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منایا جائے گا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی، ہر شعبہ میں مثبت اشاریئے ظاہر ہو رہے ہیں، کراچی کی صنعتی فعالیت، تجارتی و معاشی سرگرمی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔ گورنر ہاؤس میں مہاجر ڈے منانے پر رہنماؤں نے گورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے طلباء کو فراہم سہولیات کی تعریف کی اور کہا کہ گورنر انیشیٹیو شاندار اقدام ہے۔ انیس قائم خانی نے کہا کہ عصر حاضر کے آئی ٹی کورسز سے نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1179253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش