0
Thursday 19 Dec 2024 16:25

گلگت، خراب رزلٹ پر متعلقہ اساتذہ اور پرنسپل کیخلاف کارروائی کا حکم

گلگت، خراب رزلٹ پر متعلقہ اساتذہ اور پرنسپل کیخلاف کارروائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت ہونے والے ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں جن سکولوں کا زرلٹ خراب آیا ہے ان سکولوں کے متعلقہ اساتذہ، پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں تمام اداروں کی قیام کی ضرورت ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کر کے کابینہ اجلاس میں پیش کریں۔ 
 
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پبلک سکولوں کے اساتذہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے پہلے مرحلے میں پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت کے اساتذہ کی ملازمت کو محفوظ بنانے کیلئے صوبائی سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جس میں ایڈیشنل سیکریٹری قانون، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری سروسز شامل ہوں گے۔ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے سٹیئرنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکولوں میں فرنیچر اور دیگر اشیاء کی تقسیم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1179234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش