اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے نئی دریافت شدہ علاقے سے تیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ او جی ڈی سی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بذریعہ خط مطلع کیا گیا ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کُنر ویل تھری سے حاصل ہونے والے گیس کی یومیہ مقدار 3.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔ اس کنویں سے حاصل ہونے والی گیس کی پیداوار کا عمل 1200 فلوئنگ پریشر سے شروع ہوگیا ہے۔ کنویں سے ایل پی جی کے 3.8 میٹرک ٹن یومیہ پیداوار کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اور کُنر مائننگ سے حاصل ہونے والے گیس کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں شامل کر دیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مائننگ سے ہلکے تیل کے ذخائر یومیہ 30 بیرل کی مقدار میں حاصل ہوئے ہیں۔ کنویں سے ملنے والے قدرتی ذخائر کا 100 فیصد آپریشنل کنٹرول او جی ڈی سی ایل کے پاس ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر ہائیڈرو کاربن سیکٹر کی ضرورت کو پورا کریں گے۔