اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ میں جبالیا، بیت حنون اور بیت لاہیا کا محاصرہ 70 روز سے جاری ہے، صیہونی فوج نے المواصی کیمپ پر بھی بمباری شروع کردی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ قاہرہ میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے فلسطینی صدر محمود عباس قاہرہ پہنچ گئے، امریکا کا کہنا ہے کہ انہیں فریقین کے معاہدے کے قریب پہنچنے کا یقین ہے۔ خبر ایجنسی نے جنگ بندی چند دن میں ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے معاہدہ اسی وقت ہوگا، جب اسرائیل نئی شرائط نہ لگائے۔ دوسری جانب سوئس پارلیمنٹ نے حماس کے بعد حزب اللّٰہ پر بھی پابندی کی منظوری دے دی ہے۔