0
Tuesday 17 Dec 2024 22:55

وزیراعلیٰ کی ہدایات کے باوجود جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں ملیں، کلیم اللہ بڑیچ

وزیراعلیٰ کی ہدایات کے باوجود جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں ملیں، کلیم اللہ بڑیچ
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ نے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی واضح ہدایات کے باوجود اساتذہ اور دیگر ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ اپنے جاری بیان میں اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ اور کابینہ کے تمام ممبران نے تا حال یونیورسٹی کے ٹیچرز، آفیسرز اور ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے واضح احکامات کے باوجود تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی تعطل کا شکار ہے۔ جسکی وجہ سے تمام ملازمیں بالخصوص مسیحی برادری میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک طرف سالانہ چھٹیاں ہیں اور دوسری طرف کرسمس کی آمد ہے۔ ایسوسی ایشن پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وزارت خزانہ اور یونیورسٹی انتظامیہ وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوری اور پوری تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 1178917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش