0
Wednesday 11 Dec 2024 12:52

اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے مسلم ممالک مشترکہ فورس بنائیں، خالد مسعود سندھو

اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے مسلم ممالک مشترکہ فورس بنائیں، خالد مسعود سندھو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سنٹرل کمیٹی کا اجلاس مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی زیرصدارات مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور شام میں بشارالاسد کی آمریت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود کا اسرائیل کی جانب سے شام کے علاقے گولان پر ناجائز قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام کے علاقے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ عالمی قوانین اورعالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کو اس کے جارحانہ عزائم سے روکنے کیلئے مسلم ممالک جوائنٹ فورس تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے علاقوں میں اسرائیلی پیش قدمی گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے، جس کیخلاف مسلم ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے جارحانہ عزائم کو روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1177701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش