QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ کی ہدایات کے باوجود جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں ملیں، کلیم اللہ بڑیچ

17 Dec 2024 22:55

اپنے بیان میں اکیڈیمک اسٹاف جامعہ بلوچستان کے رہنماء کلیم اللہ بڑیچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے واضح احکامات کے باوجود تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی تعطل کا شکار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ نے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی واضح ہدایات کے باوجود اساتذہ اور دیگر ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ اپنے جاری بیان میں اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ اور کابینہ کے تمام ممبران نے تا حال یونیورسٹی کے ٹیچرز، آفیسرز اور ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے واضح احکامات کے باوجود تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی تعطل کا شکار ہے۔ جسکی وجہ سے تمام ملازمیں بالخصوص مسیحی برادری میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک طرف سالانہ چھٹیاں ہیں اور دوسری طرف کرسمس کی آمد ہے۔ ایسوسی ایشن پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وزارت خزانہ اور یونیورسٹی انتظامیہ وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوری اور پوری تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 1178917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1178917/وزیراعلی-کی-ہدایات-کے-باوجود-جامعہ-بلوچستان-اساتذہ-کو-تنخواہیں-نہیں-ملیں-کلیم-اللہ-بڑیچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com