0
Wednesday 18 Dec 2024 08:55

کرم میں کشیدہ حالات کے باعث راستے بدستور بند، ادویات پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال

کرم میں کشیدہ حالات کے باعث راستے بدستور بند، ادویات پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر ضلع کرم میں ایمرجنسی ادویات کی قلت ختم کرنے کے لیے منگل کے روز ضروری ادویات کی تیسری کھیپ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچائی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو مہینوں کے لیے ادویات کا اسٹاک کرم پہنچا دیا گیا۔ ایک کروڑ 24 لاکھ روپے مالیت کی ان ادویات میں ایمرجنسی ادویات اور ویکسینز وغیرہ شامل ہیں۔ کرم میں کشیدگی کی وجہ سے زمینی راستے کی بندش کے پیش نظر وزیر اعلی نے علاقے میں ضروری ادویات کی سپلائی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کیا ہے جس کے ذریعے اب تک 20 کروڑ روپے مالیت کی ایمرجنسی ادویات بذریعہ ہیلی کاپٹر کرم پہنچائی جاچکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مشیر صحت اور سیکرٹری صحت خود کرم تک ادویات کی سپلائی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1178895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش