0
Sunday 1 Dec 2024 21:17

ہم حلب پر دہشتگرد حملوں کیخلاف شام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، فلسطینی مزاحمت

ہم حلب پر دہشتگرد حملوں کیخلاف شام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، فلسطینی مزاحمت
اسلام ٹائمز۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں فلسطینی متحدہ مزاحمتی محاذ کے مرکزی ہیڈکوارٹر نے تاکید کی کہ شامی صوبوں حلب و حماہ پر دہشتگرد گروہوں کے حملے امریکہ، غاصب صیہونی رژیم اور "ترکی" کا مشترکہ منصوبہ ہے جسے مزاحمتی ممالک کے خلاف جنگ کے حساب میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ نے تاکید کی کہ یہ دہشتگردانہ جارحیت غاصب صیہونی رژیم کی فلسطین و لبنان کے خلاف مجرمانہ جنگ کے ساتھ مکمل طور پر سازگار ہے جو ان دونوں اسلامی ممالک میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں غاصب صیہونی رژیم کی شدید ناکامی کے بعد شروع کی گئی۔ 

فلسطینی مزاحمت نے نشاندہی کی کہ یہ جارحیت ترکی، امریکی حکومت اور غاصب صیہونی رژیم کی مکمل حمایت کے ساتھ شروع ہوئی ہے جو شام کی قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے کہا کہ عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد شام میں اپنے مذموم اہداف کسی صورت حاصل نہیں کر سکیں گے جیسا کہ وہ (صیہونی) فلسطین و لبنان میں ناکام ہو چکے ہیں۔ 

اپنے بیان میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے شام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کہ دمشق نے سال 2011 سے "نئے مشرق وسطی" کے گھناؤنے منصوبے کو ناکام بنا رکھا ہے جبکہ شامی عوام گزشتہ 13 سالوں سے قیام کئے ہوئے ہیں اور بین الاقوامی و علاقائی دہشتگرد اس دلیر قوم کے عزم کو کسی صورت توڑ نہیں پائے لہذا یہ جارحیت بھی یقینی طور پر ناکام ہو جائے گی!!
خبر کا کوڈ : 1176030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش