0
Thursday 28 Nov 2024 12:29

آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کر رہے ہیں، کامران ٹیسوری

آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کر رہے ہیں، کامران ٹیسوری
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ معیشت کو علیحدہ رکھ کر سیاست کریں گے تو بہتری نہیں ہوگی۔ معیشت بہتر ہو گی تو سیاست بھی اچھی ہوگی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔
 
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ معیشت سنبھل رہی ہو تو اس وقت کوئی بھونچال نہ لایا جائے۔ معیشت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے۔ سرمایہ کار سیاسی ماحول گرم رہنے اورعدم استحکام سے مایوس اور پریشان ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین اسٹاک ایکس چینج آکر اسے آوون کریں۔ آج اسٹاک ایکسچینج نے تاریخی سطح کو عبور کیا۔ کہیں سے اچھی خبر تو ملی۔ وزیر اعظم عسکری قیادت اور معاشی ٹیم کا شکر گزار ہوں۔ 
خبر کا کوڈ : 1175329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش