گلگت بلتستان میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
28 Nov 2024 11:11
ضلع گلگت کے علاقے دنیور میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں MicA Led اور کاپر قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ چلاس چیک پوسٹ پر معدنیات کی ٹیم نے کارروائی کر کے 15 ٹن Mica اور 36 ٹن Led کاپر قبضے میں لے لیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے، چیف سیکرٹری کے حکم پر ڈائریکٹر معدنیات زبیر احمد نے کارروائی کرکے دنیور، چلاس، کارگاہ و دیگر علاقوں سے 36 ٹن لیڈ اور 15 ٹن کاپر قبضے میں لیکر چھان بین شروع کر دی۔ ضبط شدہ مال کو نیلام کیا جائے گا۔ گزشتہ روز چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد اور سیکرٹری معدنیات کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ معدنیات نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مائینگ کے خلاف کارروائیاں کیں۔
خبر کا کوڈ: 1175317