کراچی، علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں "حمایت مظلومین پاراچنار" ماتمی ریلی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی میں ہونے والی حمایت مظلومین پاراچنار عظیم الشان ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ ریلی کا انعقاد ایس یو سی پاکستان کراچی ڈویژن صوبہ سندھ کی جانب سے کیا گیا، جس میں کراچی بھر کے علماء کرام و تنظیمی کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے سیکرٹری جنرل و دیگر مرکزی و صوبائی ذمہ داران نے اہم خطاب بھی کیا۔