QR CodeQR Code

حزب اللہ لبنان کیجانب سے اسرائیلی ایئر چیف کے گھر پر کامیاب حملے کا اعلان

27 Nov 2024 12:05

 لبنانی اسلامی مزاحمت نے 18 نومبر کے روز اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر کی رہائشگاہ کو خودکش ڈرون طیاروں کیساتھ کامیابی سے نشانہ بنانیکا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی ایئر چیف کے گھر کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے 18 نومبر کے روز اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر کی تل ابیب میں واقع رہائشگاہ کو کامیابی کے ساتھ شانہ بنایا تھا۔ اس بیان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل ٹومر بار کی رہائشگاہ کو خودکش ڈرون طیاروں کے ایک اسکواڈرن کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب مذکورہ ہدف پر سخت نگرانی جاری تھی!

لبنانی مزاحمتی تحریک نے تاکید کی کہ اس آپریشن میں انتہائی اعلی کیفیت کے حامل نشانے کے عین اوپر مار کرنے والے ڈرون طیاروں کو کام میں لایا گیا اور مذکورہ آپریشن اپنے تمام مقاصد کو انتہائی درستگی کے ساتھ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔


خبر کا کوڈ: 1175127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175127/حزب-اللہ-لبنان-کیجانب-سے-اسرائیلی-ایئر-چیف-کے-گھر-پر-کامیاب-حملے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com