سندھ پر کئی دہائیوں سے مسلط قبضہ مافیا آئین و قانون کا درس دے رہا ہے، پی ٹی آئی
24 Nov 2024 22:46
کراچی سے جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو حاصل آئینی حقوق سے قوم بخوبی واقف ہے۔ سندھ میں کسی کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کی اجازت نہیں۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ کراچی سے جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ پر کئی دہائیوں سے مسلط قبضہ مافیا آئین اور قانون کا درس دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو حاصل آئینی حقوق سے قوم بخوبی واقف ہے۔ سندھ میں کسی کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کی اجازت نہیں۔
خبر کا کوڈ: 1174563